پنجاب میں لاک ڈائون ختم؟،یکم جون تک 24گھنٹے کاروبار،تاجر،عوام خوشی سےنہال

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہورمیں رات 8 اور 10 کی جھنجھٹ یکسر ختم!لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن ختم ہو گیا، پنجاب سمیت لاہورکی مارکیٹوں کے اوقات کار سے پابندیاں ہٹا دی گئیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق لاہور کی مارکیٹیں اب 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔8 اور 10 بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئیں۔
حکومتی فیصلے سے تاجروں اور شہریوں کیلئے بڑی سہولت بحال ہو گئی، کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔لاہور میں شاپنگ سینٹرز اور بازار معمول کے مطابق کھل سکیں گےتاہم شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔

کاروباری برادری نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔مارکیٹوں کے اوقات میں نرمی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔شہریوں کو رات گئے شاپنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکومت کی جانب سے کاروبار دوست پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
لاہور میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیوں سے شہر کا معاشی پہیہ مزید تیز ہوگا ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کی مارکیٹیں اب 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی،8 اور 10 بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے،لاہور میں شاپنگ سینٹرز اور بازار معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔
شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، کاروباری برادری نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،مارکیٹوں کے اوقات میں نرمی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے، شہریوں کو رات گئے شاپنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکومت کی جانب سے کاروبار دوست پالیسی پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، لاہور میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیوں سے شہر کا معاشی پہیہ مزید تیز ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر کاروباری اوقات رات 10 بجے تک مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نرمی عید الاضحیٰ کی مناسبت سے کی گئی ہے۔
لاہور میں تاجر تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کی جنگ کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے سبب کفایت شعاری مہم کے تحت مارکیٹ کے اوقات رات 8 بجے مقرر کیے گئے تھے۔



