انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

دہشتگردی کیخلاف جنگ: امریکہ نے پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسدادِ دہشتگردی کا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ دہشتگرد سرگرمیوں اور سکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، وسطی ایشیائی شراکت دار بھی افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان انسدادِ دہشتگردی کا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔
پاکستان خطے میں داعش خراسان کے خلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری سے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے۔ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ یہ کامیابیاں پاکستان اور امریکہ کی دوستی اور مشترکہ عزم کا براہِ راست مظہر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button