انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مجھے ظالم یا ڈکٹیٹر کہہ لو بیوقوف نہ بولو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ظالم اور آمر کہلائے جانے کو برداشت کر سکتے ہیں تاہم انہیں بیوقوف نہ کہا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 79سالہ امریکی صدر نے ایک ریلی میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ میں توہین سے اس قدر نفرت کرتا ہوں کہ میں انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس ذہنی امتحان سے بھی گزرا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ ڈاکٹر! مجھے ایک شاندار ظالم ڈکٹیٹر کہہ دیا جائے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
لیکن میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے بیوقوف بولیں۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ ایسے میں میں کیا کروں۔
کیا کوئی ٹیسٹ ہے جو میں لے سکتا ہوں؟، جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ آپ علمی امتحان سے گزریں۔ میں نے پوچھا کتنے صدور یہ امتحان لے چکے ہیں جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ کوئی بھی نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button