پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

نواں کوٹ،نیوشالیمارکالونی میں سروےکےباوجودگیس غائب

نواں کوٹ کی گیس بابوصابو سے بند کی گئی ہے،ہم کچھ نہیں کرسکتے،سروےٹیم،عیدتک گیس بحال نہ کی گئی تو ملتان روڈ بلاک کردیں گے،اہل علاقہ کی دھمکی

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) نواں کوٹ کی نیو شالیمار کالونی میں سروے کے باوجود گیس غائب ہے جبکہ سوئی گیس حکام کی ٹیم بھی گیس بحالی میں ناکام ہو گئی۔
سروے ٹیم کے مطابق نواں کوٹ کی گیس بابو صابو سے بند کی گئی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ مہنگی ایل پی جی خرید کر تنگ آ چکے ہیں اور عید قریب آنے پر سراپا احتجاج ہیں۔
دوسری جانب گیس بحران نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، جہاں مکین گزشتہ کئی ماہ سے سوئی گیس کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کے مطابق بعض گھروں میں تین ماہ سے گیس مکمل بند ہے جبکہ کئی صارفین ایک سال سے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے برابر ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

سوئی گیس عملہ نیا سوئی گیس کنکشن لگاتے وقت سوئی گیس لائن ڈمیج کر دے تو اس سے آگے والے گھر علاقہ متاثر ہوتا ہے جس طرح یہ سوڈی وال طارق کالونی کے شروع میں ہوا، اسی طرح خدا بخش روڈ ملحقہ ایریا صدیقیہ کالونی، علی پارک، عمر پارک، نیو شالیمار کالونی، جعفریہ کالونی اور نوناریاں میں بھی تین ماہ سے سوئی گیس کا مسئلہ چلا آرہا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات اور سروے کے باوجود حکام تاحال مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہیں جبکہ باقاعدگی سے بھاری بل وصول کیے جا رہے ہیں۔
اہل علاقہ کاکہنا ہے عید سے پہلے گیس بحال نہ کی گئی تو ملتان روڈ بلاک کردیں گے جس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پرہوگئی،اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گیس بحران حل کرنے کامطالبہ بھی کردیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button