انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

چیمپئنزلیگ:PSGکی فتح پر پیرس میں ہنگامے، 400افرادگرفتار

مظاہرین کے دکانوں پرحملے،بوتل بم پھینکے،جھڑپوں میں 7پولیس اہلکار زخمی

پیرس (ویب ڈیسک) پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلائو گھیرائو شروع کر دیا گیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پر حملے کئے۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، کئی مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور دیگر سامان کو سڑک پرآگ لگادی، درجنوںگاڑیوںکو نقصان پہنچا۔
مظاہرین نے فضا میں چھوڑنے والی آتش بازی سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر چلادی۔ پولیس نے 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیزاب بھری بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔
پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارالحکومت پیرس میں تعینات کئے تھے تاہم جلا گھیرائو نہ روکا جاسکا۔ واضح رہے کہ پی ایس جی نے آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button