پاکستانتازہ ترین

سندھ میں اندھا قانون، عام شہری کی جان، عزت اور مال محفوظ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی ( ویب ڈیسک) امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے گلستانِ جوہر بلاک 8مگسی چوک میں مسلح افراد کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیدوار رکن صدیق سومرو کے جواں سال بیٹے اور ناظم حلقہ بھٹائی آباد امین سومرو کے بھتیجے عبدالباسط سومرو کے قتل پران کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
 اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمان نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر قتل و غارت گری بڑھ گئی ہے۔
باسط سومرو کا قتل سندھ میں نظامِ انصاف کے قتل کا ثبوت ہے۔ سندھ میں اندھا قانون قائم ہے، جہاں عام شہری کی جان، عزت اور مال محفوظ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی 18سال سے سندھ میں مسلسل حکمرانی نے عوام کو لاشوں، خوف، بدامنی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
 حافظ نعیم الرحمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ باسط سومرو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ دریں اثنا حافظ نعیم الرحمان نے سٹی کونسل میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق کے بڑے بھائی و سابق یو سی چیئرمین اظہار الحق کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button