
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بھائیو اور بہنو! پیپلز پارٹی 3نسلوں سے آپ کے حقِ حاکمیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی، جس سے وہاں انتظامی اصلاحات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ایف سی آر اور راج شاہی نظام کا خاتمہ کیا اور آپ کو سبسڈی دلوائی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب میں نے، آپ نے اور نئی نسل نے جدوجہد کرنی ہے، 7جون کو ( آج ) تیر پر مہر لگائیں۔
پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ آپ کے حقِ حاکمیت کے لیے اسلام آباد میں آواز اٹھا سکوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ان شاء اللہ آپ پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے تو وہ دن دور نہیں ہے کہ ہم نعرہ لگائیں گے کہ پانچوں صوبوں کی زنجیر، جئے بھٹو، جئے بینظیر۔



