پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

پنجاب بار کونسل کا بجٹ منظور،ڈگری ویری فکیشن فیس کے خاتمہ سمیت اہم اعلان

وکیل کی تدفین کیلئےڈسٹرکٹ بار ایک لاکھ، تحصیل بار 50 ہزاردیگی، لواحقین کو ایک لاکھ روپے اضافی دئیے جائیں گے،میڈیکل ریلیف 50 ہزار کی بجائے ڈیڑھ لاکھ کردیا گیا

 

لاہور:(بیوروچیف)پنجاب بار کونسل نے یکم جولائی 2026سے ڈگری ویری فکیشن فیس ختم کر نے کا اعلان کر دیا جبکہ وفات پا جانے والے وکلاء کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے اضافی دئیے جائیں گے،سنجیدہ نوعیت کی بیماری کے کیسز میں میڈیکل ریلیف پچاس ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دیا گیا ۔

پنجاب بار کونسل کا سالانہ بجٹ اجلاس وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان کی صدارت میں ہوا۔چیئرمین فنانس کمیٹی میاں عبد القدیر جالپ نے مالی سال2026-27کا بجٹ پیش کیا جسے جنرل ہائوس نے اکثریت رائے سے منظور کر لیا ۔

پنجاب بار کونسل ہائر ایجوکیشن کی ڈگری ویری فکیشن اور ایکولینس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی صورت لائسنس جاری نہیں جاری کرے گی ۔ یکم جولائی 2026کے بعد وفات پا جانے والے وکلاء کے لواحقین کو پنجاب بار کونسل لائرز ویلفیئر فنڈ سے ایک لاکھ روپے اضافی امداد ی رقم دی جائے گی ۔

ڈیتھ کلیمز کی مد میں مجموعی طو ر پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی جو بینولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس سکیم کے علاوہ ہوں گی ۔سنجیدہ نوعیت کی بیماری کے کیسز میں میڈیکل ریلیف پچاس ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دیا گیا ۔

لائرز ویلفیئر رولز میں ترمیم کے تحت پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو اختیا ردیا گیا ہے کہ وہ کسی وکیل کے انتقال کی صورت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تدفین کے اخراجات کے لئے ایک لاکھ روپے جبکہ تحصیل بار ایسوسی ایشن پچاس ہزار روپے فوری امداد فرام کرے گی ۔

ایف بی سکیم میں توسیع کرتے ہوئے چالیس سال تک عمر کے نئے انرول ہونے والے وکلاء کو یکم جولائی 2026سے کنٹری بیوشن چار لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 6لاکھ روپے خصوصی سکیم کا اختیاربھی فراہم کیا گیا ہے ۔ چالیس سے پچاس سال اور پچاس سے ساٹھ سال عمر کے وکلاء کو بھی مخصوص کنٹری بیوشن کے تحت سکیم میں شمولیت کی اجازت دی گئی ہے ۔

اجلاس میں پاکستان لاء جنرل کی کتب کی فراہمی کے لئے 75لاکھ ، بار ووکیشنل ٹریننگ اور لائرز اکیڈمی کے قیام کے لئے 60لاکھ جبکہ لائرز لاجز میں لفٹ کی تنصیب کے لئے 20لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button