پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی

راولپنڈی:(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی، افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھے گی، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button