انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،پاکستان سمیت 75ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندی ختم

نیویارک کی عدالت نے تارکین وطن تنظیموں کےمقدمے میں ویزا پالیسی کالعدم قرار دیدی

 

واشنگٹن :(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزے کی کارروائی روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی مسترد کر دی، ان ممالک میں پاکستان، بنگلادیش، ایران اور روس بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی کالعدم قرار دی۔دورانِ سماعت جج نے کہا کہ ویزا پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے، جنوری میں نافذ کی گئی محکمہ خارجہ کی ویزا پالیسی واضح طور پر غیر قانونی اور وفاقی امیگریشن قانون سے متصادم تھی۔

امریکی جج نے فیصلہ تارکین وطن حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں سنایا۔امریکی عدالت کے فیصلے پر محکمہ خارجہ نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ 75 ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا کارروائیاں جنوری سے روک دی گئی تھیں، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پالیسی میں شامل ممالک کے شہری امریکہ میں عوامی بوجھ بن سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button