
لاہور:(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت بسنت 2027 کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بسنت کے روایتی میلے کو محفوظ بنانے، پتنگ بازی کے سامان کی فراہمی اور ڈور کی تیاری و فروخت کے مؤثر انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلو پارک میں بسنت کی تیاریوں اور مجوزہ حفاظتی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں لاہور میں ڈور کی تیاری کے لیے پانچ مخصوص زونز قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جن میں مناواں اسپورٹس کمپلیکس، ایل ڈی اے سٹی نشتر، رائیونڈ مارکیٹ، راکھ ٹیرا کینٹ اور سگیاں پل راوی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے جلو پارک کا دورہ کیا اور ٹی ڈی سی پی ریزورٹ جلو میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کو جلو پارک میں سیاحوں کے لیے ہٹس کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیاحوں کے لیے تعمیر کیے جانے والے ہٹس کے کام میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کی تعمیر و اپ گریڈیشن مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق دسمبر 2026 تک مکمل کی جائے۔



