پاکستانتازہ ترین

ہر شہری کی فکر، ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ سے متعدی امراض کم ہوگئے: مریم نواز

سلمان حسین

لاہور (سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب نیو ہیلتھ کلچر کے تحت ہر شہری بالخصوص بچوں اور خواتین کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی روزانہ جامع صفائی (ڈیپ کلینگ) کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اس عمل سے متعدی امراض کے پھیلاؤ میں واضح کمی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور صفائی کا عمل جاری ہے۔ ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کی روزانہ رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جا رہی ہے جبکہ تمام عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل، ڈسٹرکٹ اور بڑے سرکاری ہسپتالوں کے داخلی راستوں، راہداریوں، وارڈز، ویٹنگ ایریاز اور پبلک واش رومز کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے کے لیے روزانہ پروفیشنل کلینگ کی جا رہی ہے، جبکہ دروازوں، کھڑکیوں اور فرش کی صفائی مخصوص کیمیکلز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

بچوں اور خواتین کی صحت کے پیش نظر پیڈز اور گائنی وارڈز کی خصوصی صفائی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کی صحت کی فکر ہے، یورپی معیار کے مطابق ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ سے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل رہی ہے۔

کراچی رینجرز حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی میں پاکستان رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے آپریشن کے دوران وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

مریم نواز نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔

بلوچستان زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں زلزلہ متاثرین سے بھی اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کنگری زلزلے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی جلد بحالی کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button