پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ڈمپر نے فزکس کے پروفیسرکو اہلیہ سمیت کچل کر مارڈالا

طارق صلاح الدین عبداﷲ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں پڑھاتے تھے

کراچی:(ویب ڈیسک)جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کالج پروفیسر اور انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی۔

خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداﷲ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراورسکیم 33 کے رہائشی تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے سوگواران میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے، حادثے میں پروفیسرطارق صلاح الدن کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پرانکے ساتھی پروفیسر ہسپتال پہنچ گئے۔

عبداﷲ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل تسنیم فاطمہ نے بتایا کہ متوفی پروفیسر اسکیم 33 کے رہائشی تھے تاہم انہوں نے حال ہی میں عزیز آباد میں نیا گھر لیا تھا اوراپنے گھر کے سامان کی شفٹنگ کروا رہے تھے۔

متوفی پروفیسر اپنے گھر کا سامان لوڈ کرکے عزیز آباد بھجوا دیا تھا اور خود اپنی موٹر سائیکل پراہلیہ کے ہمراہ عزیز آباد جا رہے تھے۔

گاڑی کا ڈرائیور متوفی پروفیسر کے بتائے ہوئے پتہ پر پہنچ کر ان کا انتظار کر رہا تھا، ڈرائیور کے کال کرنے پولیس کی جانب سے حادثے میں پروفیسرطارق صلاح الدین اوران کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button