انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

وانی سمیت کشمیری شہدا بھارتی قبضے کیخلاف مزاحمت کی علامت :حریت کانفرنس

برہان مظفر وانی کی 8جولائی کو 10ویں برسی ،عوام مزار شہداء پر جا کر شاندار خراج عقیدت پیش کریں:عبدالرشید منہاس

 

سرینگر:(ویب ڈیسک )غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ شہداء علاقے پربھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں اور ان کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے 10ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

برہان وانی کو بھارتی فوجیوں نے 08 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی اور بھارتی فوجیوں نے چند ماہ میں پرامن مظاہرین پر گولیاں ، پیلٹ اورآنسو گیس کے گولے داغ کر 150 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اورہزاروں کو زخمی کر دیاتھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ8جولائی کو مزار شہداء پر جا کراپنے نوجوان رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کریں اور دنیا بالخصوص اقوام متحدہ کو یہ پیغام پہنچا ئیں کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جس کی توثیق عالمی ادارے نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے کی ہے، بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔

حریت ترجمان نے کہا کہ 8 جولائی کو برہان وانی کے یوم شہادت کوکنٹرول لائن کے دونوں جانب یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا تاکہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پوسٹر گردش کر رہے ہیں جن میں لکھا ہے کہ برہان وانی اور دیگر شہداء نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور یہ کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

پوسٹروں میں کہاگیا کہ مادر وطن کو بھارتی چنگل سے آزاد کرانے کا شہداء کامشن ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں امن و استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے لہٰذا اقوام متحدہ اس کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button