پاکستانتازہ ترین

وزیر خزانہ سے اسلامی چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے اقتصادی تعاون، حلال معیشت، اسلامی فنانس اور عالمی کاروباری روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی کاروباری اداروں اور عالمی بزنس نیٹ ورکس کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اسلامی چیمبر کے عالمی پلیٹ فارمز سے پاکستانی کاروباری اداروں کو فائدہ اٹھانے کے مواقع اور عالمی حلال معیشت میں پاکستان کی موجودگی بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حلال معیشت میں مخصوص مصنوعات، شعبوں اور مارکیٹس کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھا کر پاکستانی کاروبار کے لیے عالمی سطح پر نئے تجارتی راستے کھولے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے حلال فوڈ، فیشن، سیاحت اور مختلف سروسز کے شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے پر بھی زور دیا۔

اسلامی فنانس کے فروغ پر اتفاق

ملاقات کے دوران اسلامی فنانس کے ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے کمرشل بنیادوں پر نئے مواقع پیدا کرنے اور عالمی مارکیٹ کے ساتھ روابط بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل نے حلال بزنس اور اسلامی اقتصادی تعاون کے حوالے سے عالمی تجربات سے آگاہ کیا، جبکہ پاکستان کے کاروباری شعبے کو بین الاقوامی مارکیٹس سے جوڑنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی بزنس فورمز میں پاکستانی شرکت بڑھانے پر گفتگو

ملاقات کے دوران پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری کانفرنسز اور بزنس فورمز کے انعقاد اور ان میں پاکستانی نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے ساتھ اسلامی چیمبر کے تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستانی کاروباری اداروں اور عالمی کاروباری نیٹ ورکس کے درمیان روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عالمی حلال مارکیٹ اور اسلامی فنانس کے شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرکے ملکی کاروبار کے لیے بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button