پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ،ججز کی نامزدگی

 

لاہور: (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ، 2025 کے سیکشن 11 کے تحت قائم کیے گئے پراپرٹی ٹربیونلز کے لیے ججز کی نامزدگی سے متعلق ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کے نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ اضلاع میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو پنجاب پراپرٹی ٹربیونلز کے ججز نامزد کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مذکورہ نوٹیفکیشن ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے مزید ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پراپرٹی ٹربیونلز اپنی قانونی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button