پاکستانتازہ ترینکاروبار

روٹی غریب کی پہنچ سے دور،ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا

کراچی میں20کلو تھیلا 2900 میں فروخت،پشاور ،بنوں میں ، 1250 ، کوئٹہ ، خضدار میں 1200 ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 1173 ،لاہور850 اضافہ ریکارڈ:وفاقی ادارہ شماریات

لاہور:( بیوروچیف)روٹی غریب کی پہنچ سے دورہونے لگی ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ایک سال کے دوران ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں بعض شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

دستاویزات کے مطابق کراچی میں ایک سال قبل 20 کلو آٹے کا تھیلا زیادہ سے زیادہ 1800 روپے میں دستیاب تھا جو اب بڑھ کر 2900 روپے تک پہنچ گیا ہے یوں کراچی ملک کا سب سے مہنگا شہر بن گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پشاور اور بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1250 روپے، کوئٹہ اور خضدار میں 1200 روپے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 1173 روپے جبکہ سکھر میں 1140

روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1100 روپے، گوجرانوالہ میں 1083 روپے، بہاولپور میں 1013 روپے جبکہ سیالکوٹ، ملتان اور لاڑکانہ میں ایک ہزار روپے تک مہنگا ہوا۔اسی طرح فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 950 روپے، لاہور میں 850 روپے اور سرگودھا میں 806 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button