انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ایف آئی اے کا ایکشن،ایران میں لاپتہ2 پاکستانی سفارتخانہ پہنچ گئے

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)ایران میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایف آئی اے کی بروقت کوششیں رنگ لے آئیں،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ایف آئی اے لنک آفس ایران کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ایران میں لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے 2 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانہ، تہران پہنچ گئے ہیں۔

ان نوجوانوں کے نام طلحہ اور شہزاد ہیں، اور ان کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔

دونوں شہریوں نے بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایف آئی اے لنک آفس ایران اور دیگر متعلقہ ایف آئی اے حکام کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button