انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سے پاکستان کا سافٹ امیج اُجاگر :خاور محمود

 کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر کرنل( ر ) وسیم احمد جنجوعہ سمیت دیگر منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں

لاہور:(محمدقیصر چوہان)نیشنل تائیکوانڈو کلب کے بانی صدر خاور محمودنے کہا ہے کہ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سے پاکستان کا سافٹ امیج اُجاگرہوا ہے۔انہوں نے آٹھویں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل( ر ) وسیم احمد جنجوعہ اوران کی پورٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ پاکستان کیلئے ایک تاریخی ایونٹ تھا جس میں 38 ممالک کے 870 سے زائد تائیکوانڈو پلیئرز ، آفیشل اور ٹیکنیکل آفیشلز کی شرکت سے پاکستان کا مثبت اور روشن تشخص پوری دنیا میں اُجاگر ہوا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل تائیکوانڈو کلب کے بانی صدر خاور محمود نے کہا کہ   بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور مہمان نوازی نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آٹھویں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ کے کامیاب انعقاد نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کلاس تائیکوانڈو ایونٹس کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اس ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مقابلوں میں حصہ لے کر نہ صرف بہت قیمتی تجربہ حاصل ہوا بلکہ عالمی تائیکوانڈو کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
تائیکوانڈوکھیل کے سابق نیشنل پلیئر اور کوچ خاور محمودنے کہا کہ کرنل( ر ) وسیم احمد جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن مقامی اور قومی سطح پر تائیکوانڈو کھیل کو فروغ دے رہی ہے،گراس روٹ لیول سے نیشنل اور انٹر نیشنل لیول تک مختلف ایونٹس کا انعقاد ہمیشہ سے نوجوان پلیئرز کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ رہا ہے، جس سے نئے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
نیشنل تائیکوانڈو کلب کے بانی صدر خاور محمود نے کہا کہ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ جیسے شاندار ایونٹ کا انعقاد نہ صرف نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور جسمانی تندرستی کو فروغ دیتا ہے بلکہ نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے،کرنل( ر ) وسیم احمد جنجوعہ کی یہ محنت اور کاوش انتہائی قابل تحسین ہے اور اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور صحتمندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 سابق نیشنل پلیئر اور کوچ خاور محمود نے کہا کہ تائیکوانڈوکے عالمی ایونٹ کے شاندار انعقاد سے پاکستان میں نیا اور باصلاحیت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جس نے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا اور آنے والے مقابلوں کیلئے اُمید کی نئی کرن جگائی ہے، ملک بھر سے آنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی پھرتی اور عمدہ تکنیک سے سب کو متاثر کیا،تائیکوانڈو ایتھلیٹ نے پومزے اور فائٹنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے،مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتیںمنوانے کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button