اوچ شریف :(ویب ڈیسک )اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزموں نے خاتون کا ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر دیگر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا تھا، میرے تین بچے ہیں، مرحوم شوہر کے نام ایک مربعہ زمین ہے جسے ملزم زبردستی اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں، جب میں نے زمین دینے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھ پر جان لیوا حملہ کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقدمے میں نامزد تین ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



