پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عدت نکاح کیس:عمران ،بشریٰ کی بریت کیخلاف اپیل پرپیر کوسماعت

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )عدت نکاح کیس سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل کل بروز پیر 27جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے جج جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے دیے گئے بریت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7 سال قیدکی سزائیں معطل کردی تھیں۔

مرکزی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کر رہے تھے، سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ اور عمران خان کے وکیل عمران صابر، مرتضیٰ طوری، زاہد ڈار تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button