لاہور:(بیوروچیف سے) لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کرنے والی لاپتہ خاتون وکیل سائر ہ کی نہر سے بوری بند لاش مل گئی۔
وکلا برادری نے خاتون وکیل کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیئے ۔
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام کارروائی کو نظرانداز کیا جبکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طریقہ سے لاش کی تدفین کی ۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔
مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔

حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔



