پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی کا تھانوں،حساس عمارتوں کی سکیورٹی بڑھانے کاحکم

ڈاکٹر عثمان کی زیر صدارت اجلاس ،گوجرانوالہ ریجن کی کارکردگی پر عدم اطمینان،شہید اہلکار کی فیملی کو گھر دیدیا

لا ہو ر (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اینٹی کرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ریجن میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، سی پی او محمد ایاز سلیم اور متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تھانوں، پولیس دفاتر اور حساس عمارات کی سکیورٹی بڑھا دیں۔

آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری، ریکوری شرح کے حوالے سے گوجرانوالہ ریجن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ پرانی دشمنیوں کے کیسز میں مرڈرز کے تدارک کے لئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائیں۔

سنگین جرائم کے اشتہاریوں کو ریکارڈ کا باقاعدہ حصہ بنا کر گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کریں۔ گمشدہ خواتین اور بچوں کی بازیابی اور زیادتی کیسز حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔

ڈکیتی، رابری، اغوا اور موٹر سائیکلز و گاڑی چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مربوط لائحہ عمل اپنائیں۔

آئی جی پنجاب نے مختلف ہیڈز میں بہتر کارکردگی پر ڈی پی او ناروال ملک نوید کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز وزیر اعلی آفس سے موصولہ شکایات پر سائلین سے خود رابطہ کرکے ازالہ کریں۔

اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت زیادتی کے کیسز کی تفتیش عام تھانیدار کی بجائے ایس ایس او آئی یو کا تربیت یافتہ افسر کرے۔ جیلوں سے رہائی پانے والے جنسی جرائم کے سزا یافتہ مجرمان کا اندراج ایس او آر Sexual Offender Register میں کرکے سرویلنس کریں۔ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور سسٹمز فنکشنل رکھیں۔

ڈاکٹر عثمان کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا ۔ شہید کانسٹیبل محمد بلال کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button