انٹر نیشنلتازہ ترینسپورٹس
الجزائر،آسٹریا کا میچ برابر،ایران کی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر
ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کا جیتنا ضروری تھا

نیویارک :(ویب ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ میں الجزائز اور آسٹریا کا سنسنی خیز میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔دونوں ٹیمیں گروپ جے سے رائونڈ آف 32 میں پہنچ گئی ہیں اور اس نتیجے کے بعد ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔
الجزائز اور آسٹریا کا میچ ابتدائی 60 منٹ تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔
جس کے بعد الجزائر نے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی۔میچ کے بالکل اختتامی لمحات میں آسٹریا نے تیسرا گول کیا اور رائونڈ آف 32 میں جگہ بنالی۔
ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کا جیتنا ضروری تھا۔



