لاہور (بیورو چیف) برکی میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی کے زیر حراست دو ملزمان کو ریکوری کیلئے برکی لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ کرکے انہیں چھڑانے کی کوشش کی، کراس فائرنگ کے دوران دونوں گرفتار ملزمان مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت احمد اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مارے جانے والے دونوں ملزمان کی لاشیں پورسٹماڑٹم کے لیے منتقل کر کے نامعلوم ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔



