
لاہور:(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے 80 لاکھ روپے خورد برد کرنے پراداکارہ مومنہ اقبال کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کر دیا۔
عدالت نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ و دیگر فریقین سے 14 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
رمشا اقبال نے موقف اپنایا کہ ثاقب چدھڑ نے 80 لاکھ روپے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی۔
جسٹس آف پیس نے موقف سنے بغیر اندراج مقدمہ کا حکم صادر کر دیا، استدعا ہے کہ عدالت جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔



