پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور اور اوکاڑہ میں سی سی ڈی مقابلے،2ڈاکو ہلاک

ملزم رمضان نواب ٹائون کے علاقے میں 2کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تھا

لاہور،اوکاڑہ(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان لاہور میں نشترکالونی ناکے پر فائرنگ کے تبادلے میں نواب ٹائون کے علاقے میں 2کروڑ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی سوار حسین روڈ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروںکو رکنے کا اشارہ کیا گیا،جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد رمضان ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ہلاک ملزم محمد رمضان پشاور کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا۔ ادھر اوکاڑہ میں سی سی ڈی سرکل کا خطرناک ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت ذوالفقار عرف انتظارکے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مارا جانے والا ڈاکو 40 سی زائد مقدمات میں ملوث تھا۔اڈا کسان والا کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں اور سی سی ڈی پولیس کے درمیان فائرنگ کے درمیان ایک ڈاکو نواحی قصبہ 2فور ایل کا رہائشی نبیل عرف نبیلی زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button