پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

اساتذہ کو دوران کورونا ملنے والا کنوینس کے بعد کوالیفکیشن الائونس بھی واپس کرنے کاحکم

مہنگائی کے مارے اساتذہ مزید پریشانی کا شکار،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائےگی: حکام کا انتباہ

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پنجاب میں دوران کورونا لاکھوں اساتذہ کو کنوینس الائونس کی واپسی کے بعد کوالیفکیشن الائونس بھی یکمشت واپس جمع کرانے کاحکم صادرکردیا گیا۔

پنجاب میں کوالی فکیشن الائونس بند ہونے سے مہنگائی کے مارے اساتذہ مشکلات کا شکارہوگئے،تعلیمی اداروں کے سربراہان کو وضاحتی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس جہلم کا لیٹر بھی اس حوالے سےزیر گردش ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے اساتذہ کرام جو 2017 -09 -25 سے پہلے بھرتی ھوئے ہیں انہیں کوالیفیکیشن الائونس ملنا ہے اگر انہیں مل رہا ہے تو وہ واپس نہیں ہوگا نہ ہی ان کا کوالیفیکیشن الائونس بند ہونا ہے جبکہ جو اساتذہ کرام اس تاریخ کے بعد بھرتی ہوئے ہیں ان کا یہ الائونس نہیں بنتا ۔

اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 25ستمبر2017کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ کوالیفکیشن الائونس فوری واپس کریں اور اس کو بند بھی کرائیں،نوٹیفکیشن میں سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 2017 – 09 – 25 سے پہلے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے متعلق نوٹیفیکیشن کا حوالہ دے کر لکھ کر دفتر ڈی ای او ( ایس ای) بھیج دیں کہ ان کی ریکوری نہیں بنتی۔

دریں اثنا پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ پریشان ہوگئے ، اساتذہ کوکوروناکی چھٹیوں میں ملنے والا کنوینس الاونس واپس جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات جاری کر دیں،سکول سربراہوں کو ہدایت دی کہ اساتذہ سے فوری کنوینس الاونس لیکر واپس جمع کروائیں۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائےگی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کرونا کی چھٹیوں میں اساتذہ کو کنوینس الائونس ملتارہا ۔محکمہ خزانہ نے چھٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہ سے کنوینس الاؤنس نہیں کاٹاتھاملنے والا کنوینس الاؤنس ہر صورت واپس کرنا ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button