انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزافن اور فنکار

ڈمپل گرل پریتی زنٹا بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار

ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی جعلی اے آئی (مصنوعی ذہانت) ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور دیگر غیر مجاز ڈیجیٹل مواد کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں پریتی زنٹا نے مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے میری شکل و صورت استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور چیٹ بوٹ طرز کا مواد بغیر اجازت تیار اور شائع کیا جا رہا ہے جس سے میری ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے ان کے نام اور شناخت استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تمام متنازع مواد فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ آئندہ ایسے مواد کی اشاعت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

جسٹس مادھو جمدار نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ فریقین اور آن لائن پلیٹ فارمز کو متنازع مواد ہٹانے کے لیے مشترکہ طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی۔ مزید سماعت 6 جولائی کو ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button