پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاسائنس و ٹیکنالوجیعلاقائی خبریں

15 پر کال کے بعد پولیس سے پہلے ڈرون پہنچے گا، ٹیسٹ رن شروع

لاہور:(بیوروچیف)سیف سٹی اتھارٹی نے پولیس ڈرونز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا ۔ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ڈرونز کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا گیا۔

نئے نظام کے تحت ون فائیو کی کال پر پولیس سے پہلے ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچے گا اور موقع سے ویڈیو شواہد اکٹھے کرے گا، ڈرونز خودکار نظام کے ذریعے ہنگامی کال موصول ہوتے ہی روانہ ہوں گے۔

ابتدائی طور پر یہ ڈرونز 15 کلومیٹر کے دائرے میں استعمال کیے جائیں گے اور ٹریفک بلاک، احتجاج یا ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کا یہ جدید اقدام فوری رسپانس اور شواہد اکٹھا کرنے کے نئے طریقے کو فروغ دے گا۔ لاہور میں یہ ڈرونز امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button