پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنیوالے نان فائلرزایف بی آرکے ریڈار پر آگئے

ایف بی آر نے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا، بینکوں سے ڈیٹا شیئرنگ شروع،لاکھوں خرچنےوالوں کونوٹس جائیں گے

لاہور:( بیوروچیف)کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔کریڈٹ کارڈ سے ماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔

انکم ٹیکس ریٹرن میں کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی،کمرشل بینکوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا شیئر کرنا شروع کر دیا۔

ایف بی آرحکام کے مطابق ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک ایمانداری کے ساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسج بھیجنا شروع کر دیئے۔

حکام کے مطابق کریڈٹ کارڈ اخراجات کے ذریعے نان فائلرزکی حقیقی آمدن کا پتہ لگایا جائے گا، ڈیڈ لائن گزرنے پرآن لائن پیمنٹ یابزنس کرنے والے نان فائلرزکے خلاف کارروائی ہوگی،کریڈٹ کارڈ کے ذریعےلاکھوں کے اخراجات کرنے والوں کونوٹسزبھیجے جائیں گے،گوشوارے میں تمام بینک ٹرانزیکشنز کی درست معلومات دینا ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button