نئے ٹیلنٹ کی تلاش،لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ کے پروڈکشن ہائوس کا افتتاح
لاہور:(کلچرل رپورٹر) نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا افتتاحی تقریب میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
لاہور کے علاقے اڈہ پلاٹ میں منعقدہ تقریب میں عرفان کھوسٹ، سرمد سلطان کھوسٹ، اداکارہ مدیحہ شاہ ، راشد محمود، ہدایتکار سید نور، ناصر ادیب، معروف قوال آصف علی سنتو، جاوید اقبال کارٹونسٹ، اچھی خان،سینئر صحافی مشفق راٹھور،زین مدنی،عمران راج،اشفاق احمد اور دیگر شریک ہوئے ۔
اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا کہ یہ پروڈکشن ہاوس میرے بیٹے ولید کھوسٹ نے بنایا ہے انڈسٹری کیلیے ایک گھر کی طرح ہو گا یہاں مختلف پروڈکشنز ہوں گی اور فن کا شوق رکھنے والوں کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں ۔
اداکار و ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
تقریب میں شریک شوبز شخصیات نے عرفان کھوسٹ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا



