انٹر نیشنلبلاگتازہ ترینفن اور فنکارکالم

بھائی جان کی عید کس نے خراب کی ۔۔۔

لندن:(رپورٹ /حسنین جمیل)سلمان خان بولی ورڈ سپر اسٹار ہیں،2008میں ان کی عید پر فلم وانٹڈ کی ریلیز سے ان کا جو سپر اسٹار ڈم شروع ہوا اس پر اب سوالیہ نشان لگ چکا ہے پچھلے 17 سال سے ایسا ہوا نہیں کہ عید ہو سلمان خان کی فلم تیار ہو مگر نہ لگے مگر اس مرتبہ 2026 کی عیدالفطر پر سلمان خان کی تیار فلم بیٹل آف گلوان سینما گھروں میں نمائش پذیر نہیں ہو گی بلکہ عید کے ایک ماہ بعد لگے گی۔

salman-khan-4

جیسا کہ سطور بالا میں لکھا گیا کہ پچھلے 17 سال سے عید پر بھائی جان کا راج ہوتا ہے فلم چاہے بری ہی کیوں نہ ہو مگر بھائی جان کی سٹار پاور پہلے ہفتے تک اثر دکھاتی ہے پرستار فلم دیکھنے جاتے ہیں یہی وبہ ہے کہ ، ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ اور ’’ سکندر‘‘جیسی کمزور فلمیں بھی 150 کروڑ تک دنیا بھر سے کمانے میں کامیاب رہی ہیں ۔

 

بھائی جان کو ایک بلاک بسٹر فلم کی اشد ضرورت ہے اگرچہ اس دوران وہ بھارت اور ٹائیگرتھری جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں مگر بلاک بسٹر فلم کی تشنگی تا حال برقرار ہے ، توقع تھی کہ ان کی فلم بیٹل آف گلوان عید 2026 کو ریلیز ہو گی مگر ایسا اس لئے نہیں ہوگا کیونکہ عید پر دھرندر 2 اور یش کی ٹاکسک ریلیز ہو رہی ہیں۔

DHURINDER

دھرندرون ابھی تک ہائوس فل رہی ہے اور اس کا دوسراحصہ عید پر آرہاہے جس کو بلاک بسٹرکے طورپر دیکھا جارہاہےرنویر سنگھ کا اسٹار ڈم آسمان پر ہے۔

TOXIC

 

، دوسری طرف کے جی الف بوائے یش کی 3 سال بعد سلور سکرین پر واپسی ہو رہی ہے ، فلم ٹاکسک کی ہائپ بہت بڑھ چکی ہے ، دھرندر 2 اور ٹاکسک کے ٹکرائو کو بھارتی سینمااتہاس کا سب سے بڑا ٹکرائو قرار دیا جا رہا ہے، اس صورتحال نے بھائی جان کو بیک فٹ پر کر دیا ہے انکی فلم بیٹل گلوان کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

salman-khan-3

فلم 17 اپریل 2026 کو ریلیز ہو گی یہ فلم بھارت چین 2020 کے یدھ پر ہے جس پرایک کتاب India most fearless 3 بھی لکھی گئی تھی فلم کی کہانی اس کتاب سے لی گئی ہے فلم کے ہدایتکار apoorva lakhia ہیں ، یہ فلم بیٹل آف گلوان اس لئے بھی دیگر وار فلموں سے مختلف ہے کہ اس فلم میں جنگ گولہ باور سے نہیں ہاتھوں اور ڈنڈوں سے لڑی گئی کیونکہ 1996 میں بھارت اور چین میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ سرحدی جھڑپوں میں اسلحہ گولہ باور استعمال نہیں ہو گا ، بھارتی ناقدین نےبیٹل آف گلوان کے ٹیرز کی بہت تعریف کی ہے دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کے ذریعے بھائی جان کے اسٹار ڈم کی واپسی ہوتی ہے کہ نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button