پاکستانتازہ ترینکاروبار

سٹیک ہولڈرزسے بغیرمشاورت پالیسیاں بنانا نامناسب: گورنر پنجاب

بزنس کمیونٹی کیلئے ون ونڈو سہولت ہونی چاہئے،لاہورچیمبرکے وفدسے گفتگو

لاہور(بیوروچیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے کاروباری سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔
ملکی معیشت بہتر ہوگی تو ملک ترقی کریگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے محمد امجد چوہدری اور عظمت علی شاہ کی قیادت میں یہاںگورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ تاجروںکو سازگار ماحول مہیا کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکتی ہے جس سے عام آدمی کے لئے روزگارکے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو مضبوط کریں گے تو ملک کی معیشت اچھی ہوگی اور ملک میںخوشحالی آئیگی۔گورنر پنجاب نے کہاکہ جب سے گورنر بنا ہوں، میری کوشش ہے کہ میںکاروباری لوگوں سے ملوں اور ان کے مسائل حل کروں۔انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے لئی ون ونڈو کی سہولت ہونی چاہئے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ سٹیک ہولڈرزکی مشاورت کے بغیر پالیسیاں بنانا مناسب نہیں۔گورنر پنجاب نے کہاکہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی انویسٹمنٹ کیلئے آتے ہیں تو انہیں سازگار ماحول نہیں ملتا۔گورنر پنجاب نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ملک کی ترقی اور بحرانوں کے حل کے لئے ہمیشہ سنجیدہ حکمت عملی اپنائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button