انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

ایشیا کپ فائنل:پاکستان بھارت کو دھول چٹانے ،41سالہ تاریخ بدلنے کیلئے تیار

لاہور:(سلمان حسین)ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان بھارت کو دھول چٹانے ،41سالہ تاریخ بدلنے کیلئے تیارہے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی، میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے، بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر ناقابل شکست ہے، پاکستان کو 2 میچز میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

ایونٹ کے فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف ایک اوور کراکر میچ سے باہر ہوگئے، بھارت کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کہتے ہیں پانڈیا کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے ہوگا جبکہ ابھیشیک شرما میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

پاکستان ٹیم میں بھی تبدیلیوں کا امکان کم ہے، میچ سے پہلے پاکستان نے آخری پریکٹس سیشن کیا، سلمان آغا اور صائم ایوب بیٹنگ میں بھرپور جان مارتے ہوئے نظر آئے جبکہ دیگر بلے بازوں اور باؤلرز نے بھی خوب پسینہ بہایا۔

ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے پاک بھارت کپتانوں کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہ کرائے جانے کا امکان ہے، ایونٹ کے فائنل سے پہلے دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔

دریں اثنا، ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے، فائنل کے تمام ٹکٹس مہنگے ہونے کے باوجود فروخت ہوگئے اور میچ میں آج ہاؤس فل ہوگا، واضح رہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں پچیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 11 فائنلز میں پاکستان نے 7 مرتبہ روایتی حریف کو دھول چٹائی جبکہ بھارت صرف 3 بار کامیاب رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button