انٹر نیشنلتازہ ترین

اسماعیل ہنیہ ،خامنہ ای کے قتل کا انتقام کچل دینے والا ہوگا:پاسداران انقلاب

تہران :(ویب ڈیسک) ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا انتقام ناگزیر ہے اور یہ سخت اور کچل دینے والا ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ ہنیہ کی شہادت نے فلسطینی عوام اور حماس کے مجاہدین کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے تاکہ وہ ان کے راستے کو جاری رکھیں جبکہ اس سے مزاحمت کے نظریے کو بھی تقویت ملی ہے اور فلسطین کیلئے عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہوا ۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک بڑا جرم تھا جو بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای، اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور جنرل قاسم سلیمانی سمیت ایرانی، فلسطینی اور لبنانی شہدا کا خون استکبار اور صیہونیت کے خلاف مسلمانوں کے مقدس اتحاد کی علامت ہے۔

پاسداران نے حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور اسماعیل ہنیہ کی کوششوں کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک فلسطینی عوام کی امنگیں پوری نہیں ہو جاتیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button