پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

گوجرانوالہ:پولیس اہلکارکا قتل ، باپ،بیٹوں سمیت 4ملزم مقابلہ میں ہلاک

گوجرانوالہ:(ویب ڈیسک ) سی سی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں اہلکار اکرام کو شہید کرنے والے 4 ملزم مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔

سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بھائی اور ان کا والد بھی شامل ہیں، ہلاک ملزمان میں احتشام، عمر، اویس اور عبدالقیوم کے نام شامل ہیں، ملزمان قتل، ڈکیتی اور منشیات کے متعدد مقدمات میں اشتہاری تھے۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے، چند روز قبل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button