پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیصحت

پاکستان میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی گنج پن کاشکار،وجوہات،علاج سامنے آگیا

غذائی اجزا ، وٹامنز اور منرلز کی کمی گنج پن کا باعث: ڈاکٹر ہمایوں مہمند،بروقت علاج کرانا انتہائی ضروری: ڈاکٹر مسعود شیخ ،قاسم خان،طارق عزیز

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیرنقوی)پاکستان میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی گنج پن کاشکارہونے لگیں۔جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،آرمی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سوسائٹی آف فیملی فزیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پی سی ہوٹل لاہور میں بالوں میں کمی اور اسکے علاج کے حوالے نیشنل سیمینار سے خطاب کرتےہوئےہیئرٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بالوں کی کمی جیسے امراض کا شکار ہورہی ہیں۔

غذائی اجزا ، وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی بالوں میں کمی اور گنج پن کا باعث بنتی ہے، مردوں میں جنسی ہارمون کی وجہ سے سر کے بالوں میں کمی دیکھی جاتی ہے۔ عام مرد میں سو سے ڈیرھ سو بالوں کا گرنا عام ہے اگر اس سے زیادہ بال گرنے شروع ہوں تو یہ بالوں میں کمی کا باعث بنتا ہے جو Adrogenic allopecia کہلاتا ہے اب کئی ادویات کے ذریعے اس کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ PRP کے ذریعے بھی اس کمی کو دور کیا جا سکتا ہے ابھی چند ادویات کو کھانےکیلئے بھی دیا جارہا ہے ۔

masood-sheikh
ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ بالوں میں کمی کے باعث شخصیت بھی متاثر ہو سکتی ہے اور نیچرل طریقے سے بالوں کی پیوند کاری سے شخصیت میں نکھار کے ساتھ ساتھ خود اعتماد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بالوں میں کمی کا بروقت علاج کرانا انتہائی ضروری ہے۔

مودہ دور میں خوراک میں ملاوٹ اتائیوں کی طرف سے سٹیرائیڈز اور دیگر غیر مستند ادویات کا بے دریغ استعمال بھی گنج پن کا باعث بن رہا ہے۔

ڈاکٹرقاسم خان نے کہا کہ غیر معیاری شیمپو کا استعمال بھی بالوں میں کمی کا باعث بن رہا ہے،ڈاکٹر طارق عزیز  کے مطابق پرانے ٹوٹکوں کا استعمال بند ہونے سے بھی شہریوں کے بال گرنا شروع ہو گئے ہیں،غیر مستند معالجوں کے مشورہ اور علاج سے بھی مرض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر اسد عباس شاہ، ڈاکٹر صارم،ڈاکٹر جاوید ممتاز، ڈاکٹر عاصم فاروقی، ڈاکٹر میاں طارق، ڈاکٹر محمد اشرف کے علاوہ تقریب میں جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button