انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
ایشیا کپ فائنل،بھارت ٹاس جیت گیا،پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور،دبئی(سلمان حسین،ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں، رنکو سنگھ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کر دیا گیا جب کہ فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ اور شیوم دھوبی کی واپسی ہوئی ہے۔



