پرتھ(ویب ڈیسک) ایک تصور ہے کہ کرکٹ میچ میں امپائرنگ بہت آسان کام ہے جس کے بہت سارے پیسے بھی ملتے ہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والوں کے لیے آسٹریلوی امپائر کی یہ تصویر کافی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔



