تازہ ترینسپورٹس

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

بھارتی ٹیم مقررہ وقت پر سٹیڈیم پہنچے گی، میچ بائیکاٹ پر بی سی سی آئی کا رد عمل

لاہور ( سلمان حسین) پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا پہنچ گئی ۔ تفصیل کے مطابق پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خواجہ نافع، محمد نواز، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم سری لنکا میں آج ( منگل ) مکمل آرام کرے گی جبکہ 4فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ دوسری جانب پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم مقررہ وقت پر سٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک رکن نے بتایا کہ انڈین ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا کا سفر کرے گی۔ ترجمان بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم انڈیا سری لنکا جائے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے ضابطوں پر عمل بھی کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔
پریس کانفرنس میں بھی شرکت کرے گی، مقررہ وقت پر سٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان نے 15فروری کو ہونے والے گروپ سٹیج کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس کے باوجود بھارتی ٹیم آئی سی سی کے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی اور میچ ریفری کے فیصلے تک میدان میں موجود رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button