پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

3اہم ججز کا تبادلہ اورعمران،بشریٰ بی بی کی سزاکیخلاف30اپریل کو سماعت محض اتفاق؟

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل 30اپریل 2026 سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی، اس سے قبل کیس 22 اپریل کو مقرر تھا۔

دریں اثنا پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتی کرنے والے فورم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ان تین ججوں کی ملک کی دیگر ہائی کورٹس میں تبادلوں کی منظوری دی تو اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔

اس اجلاس کے دو شرکا اور کمیشن کے رکن بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں ججز کی ’مرضی کے بغیر‘ انتظامیہ نے انھیں ’بدنیتی‘ سے دوسری عدالتوں میں ’بطور سزا‘ ٹرانسفر کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ارباب طاہر اور خادم حسین سومرو کے تبادلے کا معاملہ ڈراپ کر دیا گیا جبکہ جسٹس بابر ستار کو پشاور، جسٹس محسن کیانی کو لاہور اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ ٹرانسفر کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button