انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

عوام پر مہنگائی کا نیار وار،پٹرول،ڈیزل 55روپے لٹر مہنگا،پمپوں پر لمبی قطاریں،جھگڑے

لاہور:(بیوروچیف)مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے قیمتوں میں 55روپے فی لٹر اضافے کااعلان کیا

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔

وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں موجود ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔

دریں اثنا لاہورسمیت کئی شہروں میں پمپوں پر پٹرول کیلئے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں عوام خوار ہونے لگے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button