پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مانسہرہ : سیالکوٹ کے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،2خواتین سمیت 4 جاں بحق

مانسہرہ :(ویب ڈیسک)مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button