پاکستانتازہ ترین

ہر مخالف کو پکڑا نہ کچلا جا سکتا،طاقت کا استعمال دراڑیں ڈالتا ہے:سعد رفیق

 

لاہور:(بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر مخالف کو پکڑا جا سکتا ہے اور نہ کچلا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہر ایک کا منہ بند کیا جا سکتا ہے، ایسی کوششیں کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا اشتعال میں آنے اور اپنے مخالفین کو ’’فکس اپ‘‘کرنے کی بجائے مخالفین کے بیانیے کا جوابی بیانیے سے مقابلہ کرنا ہی اصل راستہ ہے ، پیچیدہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ ریاست اور ناراض طبقات کے بیچ ایک درمیانی راستہ تلاش کرنے میں ہی مضمر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا داخلی مسائل سے نمٹنے کے لئے کسی بھی ریاست کی اندرونی طاقت لاٹھی، گولی، گالی یا پکڑ دھکڑ نہیں ہوتی بلکہ اس کا اصل حل آئین اور قانون کا منصفانہ استعمال ہے ،ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال ریاستی وحدت میں دراڑیں ڈال دیتا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button