ویزا فراڈ :گجرات ،سیالکوٹ سے 2 انسانی سمگلر گرفتار

لاہور:(بیوروچیف) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کاروائیاں، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے ۔
گرفتار ملزمان میں احسن علی خان اور عاطف محمود بٹ شامل ہیں۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم احسن علی خان ایران میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریوں سے رقوم وصول کرنے والے نیٹ ورک میں ملوث نکلا۔ ملزم سے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک، مالی لین دین اور دیگر سہولت کاروں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

ملزم احسن علی خان کو ایف آئی اے لاہور کی سپیشلائیزڈ لا انفورسمنٹ یونٹ ( Swat Team) کے ذریعے گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم عاطف محمود نے شہری کو فرانس ورک ویزا کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ 45 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



