پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ڈاک وقت پر کیوں نہ پہنچائی؟پاکستان پوسٹ آفس کو ایک لاکھ دس ہزار جرمانہ

ڈیرہ غازی خان:(ویب ڈیسک) مہر سرفراز حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان نے پاکستان پوسٹ آفس کی ناقص کارکردگی ثابت ہونے پر ایک لاکھ دس ہزار کا جرمانہ کا حکم عائد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہری طاہر اقبال قیصرانی نے رٹ پٹیشن بذریعہ قانون دان فدا حسین کوٹ ادو دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک رجسٹری جنرل پوسٹ آفس سےڈاک نمبری135736074 مبلغ 90 روپےکے عوض بتاریخ 29 اگست 2024 کو ڈیرہ غازی خان سے برائے بنام فداحسین صدیقی جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو کے لئے کرائی جو کہ چند دن گزرنے کے باوجود کوٹ ادو نہ پہنچی بلکہ واپسی کیس مدعی طاہر اقبال قیصرانی کو دے دی گئی۔

پاکستان پوسٹ آفس اس کا کوئی جواز ثابت نہ کر سکاجس پرمعزز عدالت نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کی سیکشن25 کے تحت ناقص کارکردگی ثابت ہونے پرپاکستان پوسٹ آفس کو مدعی مقدمہ کو ذہنی اذیت ہونے پر 50 ہزار جرمانہ جبکہ قانون دان فداحسین صدیقی کو قانونی مدد فراہم کرنے پر کونسل فیس 60 ہزار ادائیگی کا حکم صادر کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button