پاکستانتازہ ترینصحت

مریم کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا ورچوئل جائزہ،جلدتکمیل کا ہدف مقرر

وزیراعلیٰ کا ریڈیالوجی، میمو گرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم و دیگر شعبوں کا جائزہ، 415 اسامیوں کی منظوری دے دی، اگلے ہفتے اشتہار دیا جائے گا

لاہور:(سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا ورچوئل دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کے مختلف شعبوں کا ڈیجیٹل ٹور کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میمو گرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر، سیمینار کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کا بھی معائنہ کیا۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی جلد از جلد تکمیل کا ہدف مقرر کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تین شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

این ایس آئی سی ٹی اینڈ آرکے لئے 219 اسامیاں مشتہر32امیدوار منتخب ہوگئے۔ این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر میں 415 اسامیوں کی منظوری دے دی، اگلے ہفتے اشتہار دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ڈین،ڈائریکٹراور دیگر اسامیوں پر بہترین پروفیشنلز تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button