نسیم وکی،رمل شاہ کے ڈرامہ’’ چن چودہویں دا‘‘کی شاندارنمائش
لاہور:(کلچرل رپورٹر)محفل تھیٹر لاہور میں سپر سٹار نسیم وکی ،آصف اقبال ، فہد اعوان کا نیا اسٹیج ڈرامہ چن چودہویں دا آج سے شروع ہو گیا جس کی شاندار نمائش ہوئی ڈرامہ میں معروف پرفارمر رمل شاہ بھی جلوہ گر ہوں گی ۔

محفل تھیٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپر سٹار نسیم وکی ،آصف اقبال ،رمل شاہ فہد اعوان اور دیگر نے پریس کانفرنس کی
معروف پرفارمر رمل شاہ نے کہا میں دوسری بار محفل تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں اور اس مرتبہ کامیڈی کے ساتھ ساتھ2 ڈانس آئٹم بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے دیکھنے والے بھرپور پسند کریں گے اداکار نسیم وکی نے کہا ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ دیکھنے والوں کو اچھی تفریح مہیا کروں سابقہ ڈرامہ بھی ہٹ گیا اور یہ ڈرامہ بھی شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا۔
ڈرامہ چن چودہویں دا کی کاسٹ میں اداکار نسیم وکی رمل شاہ آصف اقبال نایاب خاں وجہیہ علی سنہری اور دیگر شامل ہیں ڈرامہ انیس ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہو گا۔



