
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 31 جولائی سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔



